دعوتِ اسلامی کے تحت 3 مئی 2024ء کوپنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کی میٹنگ
منعقد ہوئی جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔
میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے یومیہ حاضری ناظمین کی تربیت کرتے ہوئے ذمہ داران سے
اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ
لیا جبکہ نگران ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیّد اسد عطاری نے بھی شرکا کی تربیت و رہنمائی
کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے
شعبہ کارکردگی کا اندراج و اتفاق اور نیا اجیر رکھنے کے لئے کن کن چیزوں کو پیشِ
نظر رکھا جائے ان پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر جن ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران شریک تھے
اُن کے نام درج ذیل ہیں:
٭شعبہ جامعۃالمدینہ٭مدرسۃالمدینہ٭شعبہ اصلاح
اعمال٭شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان٭شعبہ عطیات بکس٭شعبہ جی ایس بی٭شعبہ ائمہ مساجد٭شعبہ
پرائیویٹ ائمہ مساجد۔(رپورٹ: محمد رضوان شاہ عطاری ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)